ایمازون سربراہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

لندن//ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے رواں سال چیف ایگز یکیٹو کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمازون کے بانی نے یہ فیصلہ دیگر کاموں کے لیے وقت نکالنے اور انہیں کرنے کی خاطر کیا۔جیف بیزوس نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف ایگز یکیٹو آفسر بہت ذمہ داری والا عہدہ ہے۔ اس عہدے پر رہ کر دیگر معاملات کو وقت دینا ممکن نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال میں چیف ایگز یکیٹو آفسر عہدے سے مستعفی ہو کر ایگز یکیٹو چیئرمین کا عہدہ سنبھالوں گا۔
مسئلہ فلسطین پر عرب وزرا کا ہنگامی اجلاس طلب