نئی دہلی//کئی ماہ کے وقفہ کے بعد گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی قیمت آخری بار 6 اکتوبر 2021 کو بڑھائی گئی تھی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز گھریلو گیس سلنڈر (ایل پی جی سلنڈر) کی قیمتوں میں 50روپے کا اضافہ کر دیا ۔ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں بھی 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ۔ اس سے چند روز قبل دودھ کی بڑی کمپنیوں نے دودھ کے داموں میں 2 سے 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ کئی ماہ کے وقفے کے بعد ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آخری بار گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کے دام 6 اکتوبر 2021 کو تبدیل کئے گئے تھے۔
ایل پی جی سلنڈر میں 50روپے کا اضافہ
