ایل پی جی سلنڈر سے گیس چوری,کیو آر کوڈ لگانے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

نئی دہلی// حکومت نے ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنے والے صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے سلنڈر میں کیو آر کوڈ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایل پی جی گیس سلنڈر سے گیس کی چوری روکنے کے لیے حکومت سلنڈر کو کیو آر کوڈ سے لیس کرنے جا رہی ہے۔ یہ کچھ حد تک آدھار کارڈ جیسا ہوگا۔ اس کیو آر کوڈ کے ذریعہ گیس سلنڈر میں موجود گیس کی ٹریکنگ کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اگر اب کوئی گیس سلنڈر میں گیس کی چوری کرتا ہے تو اسے ٹریک کرنا بھی بہت آسان ہو جائے گا۔ حکومت نے اس پروجیکٹ پر کام شروع بھی کر دیا ہے اور تین ماہ کے اندر اس کام کو پورا کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔