ایل جی کو فلم فیسٹیول کے بارے میں آگاہ کیا گیا

 سر ینگر / / کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول کے بانی اور ڈائریکٹر مشتاق علی احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول کے بارے میں آگاہ کیا، جس کا تازہ ترین ایڈیشن آنے والے اپریل مئی 2022 میں منعقد ہونے والا ہے۔ فیسٹیول کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول کے چار ایڈیشن پہلے ہی جموں و کشمیر میں کامیابی سے منعقد ہو چکے ہیں۔مشتاق خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں یوٹی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایس خان سے فلم سازوں اور فنکاروں میں بیداری پھیلانے کیلئے فلم پالیسی  2021 کے تحت زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کیلئے بھی کہا، جسے حال ہی میں جموں و کشمیر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے۔