ایل جی کا اظہارِ افسوس

جموں// لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے جموں میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے اور ہر ایک کو 5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کی منظوری دی ہے۔ بدقسمت واقعے میں شدید زخمی ہونے والوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: "جموں میں ایک سکریپ کی دکان میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ ضلع انتظامیہ کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔