ایل جی منوج سنہا نے یوگا پروگرام میں سینکڑوں افراد کی قیادت کی

نیوز ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو یہاں ڈل جھیل کے کنارے پر ایک تقریب میں یوگا کے آسن انجام دیے جب انہوں نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کی اور سب سے قدیم مشق کو اپنانے کی اپیل کی۔

 

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت کپل پاٹل، چیف سکریٹری اے کے مہتا اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید مٹو سمیت دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

سری نگر کی ڈل جھیل پر مرکزی وزیرکپل پاٹل نے سینکڑوں لوگوں کے ساتھ یوگا ڈے میں شرکت کی۔ 

 

منوج سنہا نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”میں نے سب سے گزارش کی کہ صحت اور بہبود کے مجموعی نقطہ نظر کے لیے یوگا کو زندگی کے ایک لازمی حصہ کے طور پر اپنائیں“۔

 

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے لیے یہ انمول تحفہ مختلف عوارض اور جسم، دماغ اور عقل کے توازن کے لیے علاج معالجے کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔

 

سنہا نے کہا کہ اس سال کے بین الاقوامی یوگا دن کا تھیم، ‘یوگا فار ہیومینٹی’، مشکل وقت میں عالمگیر بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔