’ ایل جی ملاقات‘ پروگرام کے دورا ن عوامی شکایات کا اَزالہ | افسران غیر جانبداربنیں ہسپتالوں سے غیر ضروری منتقلی اورنجی سکولوںکے فیس کے غیر مجاز اضافہ پر کارروائی کی ہدیت

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کل سول سیکرٹریٹ میں ’’ایل جی ملاقات‘‘براہِ راست عوامی شکایات کی سماعت پروگرام کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے دیانتداری، ہر معاملے سے نمٹنے اور خدمات کی فراہمی میں غیر جانبداری کی اقدار کی عمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ ایل جی ملاقات‘‘ کا پلیٹ فارم افسروں کو کمیونٹی کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کا موقعہ بھی فراہم کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ شہری اِنتظامیہ سے معیاری اور تیز رفتار خدمات کی توقع کرتے ہیں اور ہمیں شفافیت اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات کی فراہمی کے تیار رہنا چاہیے۔‘‘اُنہوں نے ایک پرائیویٹ سکول کی طرف سے سکول فیس اور سالانہ چارجز میں غیر مجاز اضافے کے معاملے سے متعلق کولگام کے ایک رہائشی گورو مزمل کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم کو ہدایت دی کہ ایسے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سکول فیس میں اِضافے کا جائزہ لیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ہسپتال گاندربل میں رات کے اوقات میں اَلٹراساؤنڈ سکین کی سہولیت کی دستیابی سے متعلق سجاد احمد وانی کی شکایت پر ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ ایک مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیں تاکہ ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات چوبیس گھنٹے مریضوں کو دستیاب ہوں۔اُنہوں نے محکمہ صحت کو جموںوکشمیر یوٹی بھر میں صحت کی افرادی قوت کو معقول بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کیںکہ ضلع ہسپتالوں سے کوئی غیر ضروری ریفرل نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ غذائیت کے کلیدی پیرامیٹروں میں بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے پی ایم ای جی پی کے تحت قرض پر سبسڈی کی رقم جاری کرنے کے لئے انسپکشن سرٹیفکیٹ دینے کے بارے میں اودھم پور کی جیوتی دیوی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اِس طرح کے معاملوں کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے گاؤں کوٹ مورہ جموں میں سولر لائٹس کے کام کرنے کے بارے میں گورو شرما کی شکایت کے مناسب ازالے کے لئے ذاتی طور پر معاملے کو دیکھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پروگرام کے موقعہ پر ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ شرح خواندگی میں اِضافہ کرنے اور ضلعوں میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح کی نگرانی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔اُنہوں نے شکایات ازالے کے معیار کی نگرانی کے لئے اننت ناگ ضلع اِنتظامیہ کے بہترین طریقوں کو نقل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز اور دیگر افسران کو ہدایت دی کہ وہ نی کشائے مترا بنیں اور ٹی بی کے مریض کواپنالیں۔سیکرٹری عوامی شکایات ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، صوبائی کمشنران ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔