ایل جی سے ڈی ڈی سی کپوارہ اور چیئرمین سکھ رابطہ کمیٹی کی ملاقات

کشمیر عظمیٰ نیوز سروس

جموں// آل جموں و کشمیر سکھ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ایس اجیت سنگھ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو سکھ برادری سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا جن میں یو ٹی میں آنند میرج ایکٹ کا نفاذ، اسکولی تعلیم میں پنجابی زبان کو فروغ دینا، پبلک سروس کمیشن میں سکھ برادری کی نمائندگی وغیرہ شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے چیئرمین آل جے اینڈ کے سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کو بات چیت کے دوران ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دلایا۔ادھر ضلع ترقیاتی کونسل کپوارہ کے وائس چیئرمین شیخ حاجی فاروق احمد میر نے اتوار کوراج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔