ایل او سی دھماکے میں تین فوجی اہلکار زخمی

جاوید اقبال

مینڈھر //پونچھ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے ٹائی منکوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔یہ دھماکہ بدھ کی صبح اس وقت ہوا جب فوج کے اہلکار اپنے معمول کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر آرمی میڈیکل سنٹرمیں منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں آرمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔