ایشیا کپ سے متعلق توقعات بہت زیادہ تھیں

کراچی// سابق کرکٹرشاہد خان آفریدی نے کہا کہ انہیں ایشیا کپ 2018 سے متعلق بہت زیادہ توقعات تھیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گرین کریسینٹ فاونڈیشن کیساتھ مل کراسکول کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر صحافیوں کیسوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے متعلق توقعات بہت زیادہ تھیں،کوچ اور سلیکشن کمیٹی کی انڈراسٹینڈنگ سمجھ نہیں آرہی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز بہترین کپتان ہیں، انہیں ورلڈکپ کے لیے بھی کپتان رہنا چاہیے۔گرین کریسینٹ فاونڈیشن کیمنتظمین کے ہمراہ مستحق افراد کے لیے اسکول کے آغاز پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تعلیم ہے۔ شاہد خان فاونڈیشن اورگرین کریسینٹ فاونڈیشن مل کر 2020 تک ملک بھرمیں اسکولز کاجال بچھائیں گے۔