ایس ڈی پی او مینڈھر کے تبادلے کیخلاف احتجاج

مینڈھر//ایس ڈی پی او مینڈھر کے تبادلے کے خلاف مینڈھر میں کئی جگہو ں پر لو گو ں نے احتجاج کیا ۔اس دوران کئی گھنٹو ں تک مینڈھر تا جمو ں ، ہر نی تا سرنکو ٹ سڑ ک کو ٹر یفک کی آمدو رفت کے لئے بند رکھا جس کی وجہ سے لو گو ں کو بھی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ ا۔بس اڈا مینڈھر میں صبح ہوتے ہی لو گو ں نے مخلو ظ سرکا ر کے خلاف احتجاج کیا اور سرکا ر سے ما نگ کی کہ ایس ڈی پی او مینڈھر شاہد نعیم چوہد ری کے تباد لہ کو منسوخ کیا جائے ۔ ایس ڈی پی او مینڈھر نے اپنی تعینا تی کے دوران مینڈھر میںعوام اور پو لیس کے درمیان اچھے تعلقات پیدا قائم کئے جس کی بدولت علاقے میں حالات بہت ہی اچھے رہے ۔ انہو ں نے ریا ستی حکومت سے مانگ کی کہ ایس ڈی پی او مینڈھر کے تبادلہ کو منسو خ کیا جائے اور ان کو مینڈھر میں ہی تعینات رہنے دیا جائے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ایچ او مینڈھر موقعہ پر پہنچ گئے اور احتجا جیو ں سے  بات چیت کی ، جس کے بعد لو گو ں نے احتجاج کو ختم کیا ۔ اس کے علا وہ بالاکو ٹ اور ہر نی میں بھی لو گو ں نے احتجاج کیا اور کئی گھنٹو ں تک مینڈھر تا جمو ں اور ہر نی تا سرنکو ٹ سڑ ک کو بند رکھا ۔ لو گو ں نے ما نگ کی کہ ایس ڈی پی او مینڈھر کے تبا د لہ کو منسو خ کیا جائے۔