ایس ڈی اے سکارڈ نمودار

سرینگر// سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انہدامی سکارڈ نے کل شالہ ٹینگ ،پارمپورہ اور بمنہ علاقوں میں غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو مسمار کیا ۔شالہ ٹینگ میں ایس ڈی اے کی اراضی کو غیر قانونی قبضے سے چھڑا لیا گیا جبکہ بمنہ میں مقامی لوگوں کی طرف سے ڈرینوں ،خالی جگہوں اور فٹ پاتھوں پر تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو ہٹا لیا گیا ۔ائس ڈی اے کی ٹیم کے ہمراہ پولیس عملہ بھی تھا ۔ایس ڈی اے نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور تعمیرات کھڑا کرنے سے گریز کریں ۔