زاہدبشیر
گول///ایس ڈی ایم گول تنویر المجید نے مشہور و معروف شفا بخش مقام تتہ پانی کا دورہ کیا،اِ س دوران اْن کے ہمرا ہ تتہ پانی ٹرسٹ کے چیئرمین تحصیلدار گول بھی تھے، دونوں افسران نے شفابخش مقام تتہ پانی پر سیاحوںکی سہولیات کا مکمل جائزہ لیا۔ اِس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول نے میڈیا نمائندوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ تتہ پانی گول ایک نہایت ہی مشہور اور شفا بخش مقام ہے یہاں پہاڑیوں کے بیچ سے گرم پانی کے چشمے ابلتے ہیں جس سے دور دور سے لوگ آکر مختلف بیماریوں سے شفا یا ب ہو تے ہیں۔ ایس ڈی ایم گول کا کہنا تھا کہ چند ہی ماہ یہاں پر زائرین کی کافی بھیڑ رہتی ہے اِس لئے انتظامیہ نے زائرین کی سہولیات کیلئے قبل از وقت ہی انتظامات کئے ہوئے ہیں، طبی سہولیات ہوں یا صفائی ستھرائی کے انتظامات تمام شعبوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ دور دور سے آئے ہوئے مہمان زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔