ایس ڈی ایم کی قیادت میں آفیسران کا اجلاس

مینڈھر //ایس ڈی ایم مینڈھر نے تحصیل آفیسران کیساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔اس اجلاس میں لگ بھگ سبھی محکموں کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی ۔ایس ڈی ایم موصوف نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کے مشکل دور ہیں اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیں تاکہ کسی بھی مشکل وقت کیساتھ نمٹا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے صورتحال کافی پیچیدہ ہو تی جارہی ہے تاہم ہر ایک محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کوچاہئے کہ وہ عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اپنی خدمات انجام دیں ۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ حاضررہنے کیساتھ ساتھ آپسی اشتراک کیساتھ کام کریں ۔