ایس پی شیما قصبہ آئی بی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات

سرینگر/عظمیٰ نیوز/ ایس پی ہندوارہ شیما نبی قصبہ، 2016 بیچ کی آئی پی ایس آفیسر کو ڈیپوٹیشن پر انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔آئی بی میں اپنی شمولیت کے بعد وہ مرکزی ڈیپوٹیشن پرجانے والی ہیں۔ایک حکم میں، جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو انہیں مرکز کے زیر انتظام علاقے سے فارغ کر دیا تاکہ وہ نئی ذمہ داری سنبھال سکیں۔شیما کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیورو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت کے لیے شامل کیا گیا ہے۔دریں اثنا، جموں و کشمیر حکومت نے حکم دیا ہے کہ ایس پی کپواڑہ یوگل کمار منہاس اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ ایس پی ہندواڑہ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔