ایس پی او رائفل لیکر فرار، پلوامہ میں دھماکہ

 پلوامہ //پولیس سٹیشن پلوامہ کے باہر بدھ کی شام ایک دھماکے کے آواز سنی گئی جس کے بعد تھانے کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے باہر دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے جواب میں پولیس نے ہوا میں کچھ فائر کئے۔تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ادھرپولیس اسٹیشن پانپور سے ایک ایس پی او سروس رائفل لیکر فرار ہونے کے بعد جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ایس پی او عرفان احمد ڈار ولدعبدالرشید ساکن لولی پورہ نہامہ کاکہ پورہ ،سال2016کے آخر میں محکمہ پولیس میں بحیثیت ایس پی او تعینات ہوا۔اسکے بعد انکی ڈیوٹی پانپور ولیس تھانے میں رکھی گئی۔ وہ بدھ کی صبح اپنی سروس رائفل لیکر فرار ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ بیمار ے اور ڈاکٹر کے پاس جانا چاہتا ہے جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اہلکار متوسط کنبے سے تعلق رکھتا ہے۔ ان کے گھر میں انکا بھائی ،بہن اور انکا والد موجود ہے۔بدھ کی سہ پہر حزب المجاہدین نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ عرفان انکی صفوں میں شامل ہوگیا ہے۔