ایس پی او رائفل سمیت فرار

جموں//کشتواڑضلع سے تعلق رکھنے والا22سالہ ایک سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) اپنی سروس رائفل سمیت فرارہوگیاہے جس کی تلاش سرگرمی کے ساتھ شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے ایک سینئرآفیسرکے مطابق محمدیاسین نامی ایس پی او جوکہ پولیس سٹیشن مڑواہ میں تعینات تھا جمعہ وسنیچرکی درمیانی رات سے اپنی سروس رائفل سمیت غائب ہے ۔ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس ڈوڈہ ۔کشتواڑ۔رام بن رینج بسنت کماررتھ نے ایک خبررساں ادارہ کوبتایاکہ یاسین اپنی سروس رائفل سمیت فرار ہے اوراس کاتعلق کشتواڑکے شاسن سے ہے اوراس کی تلاش کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔