ایس پی او بھرتی:ہنر ٹیسٹ کیلئے تاریخوں کا اعلان

جموں//آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹر جموں نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام امیدواروں کو بتایا ہے جنہوں نے سپورٹس کوٹہ کے تحت جموں و کشمیر کے آرمڈ پولیس میں سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کی حیثیت سے اپنی بھرتی کے سلسلے میں جسمانی برداشت کے امتحان میں کوالیفائی کیا ہے ، ان کا اسپورٹس ہنر ٹیسٹ پانی میں کھیلوں اور تیراکی کے کھیلوں کا انعقاد 19 اور 20 مارچ 2021 کو ڈیل جھیل سری نگر میں لیاجائے گا۔