ایس پی اورایم پی سکول آج بند رہیں گے

سرینگر// ضلع انتظامیہ سرینگر نے آج یعنی سوموار کوایک بار پھر ایس پی ہائرسکنڈری اورایم پی ہائر سکینڈری سکول باغ کوبندرکھنے کا فیصلہ کیا۔ ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیاکہ ایس پی ہائراسکینڈری سکول اور ایم پی ہائر سکینڈری سکول باغ دلاور خان خانیار میں یکم مئی کو تدریسی عمل معطل رکھاجائے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹرفاروق احمدلون نے بتایا کہ یہ اقدام احتیاطی طوراْٹھایاگیاہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیاکہ سری نگرضلع میںسوموار کوتمام کالج اوردیگرتعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ  15اپریل کو پلوامہ میںفورسز ایلکاروں کی جانب سے کالج میں گھس کر طلبہ کی شدید مارپیٹ کے بعد وادی میں  مظاہروں کینتیجے میں حکام کو کئی مرتبہ سکول اور کالج بند کرنے پڑے جبکہ سرینگر میں 17اپریل ایس پی سکول ، ایس پی کالج اور ومنز کالج کے طلبہ و طالبات نے احتجاج کیا۔جسکے بعد حکام نے 19اپریل کو ایس پی سکول سمیت تمام کالجوں کو تین دنوں کے کیلئے بند کردیا جبکہ 26اپریل کو سکول کھلنے کے بعد سول لائنز میںایک مرتبہ پھر سے طلبہ و طالبات سڑکوں پر آئے جسکے نتیجے میں حکام کو کو ٹھی باغ سکول ، ایم پی سکول اور ایس پی سکول کو بند کرنا پڑا تھا اور آج چوتھی مرتبہ ایس پی ہائر سیکنڈری اور ایم پی ہائر سیکنڈری سکول کو بند رکھنے کااعلانکیا گیا ۔