ایس ایم وی ڈی سی او این ککریال کی سالانہ دن تقریب

سرینگر// شری ماتا ویشنو دیوی کالج آف نرسنگ ککریال کے بی ایس سی نرسنگ طُلاب کے دوسرے بیچ کی اوتھ ٹیکنگ تقریب اور دیا جلانے کی تقریب کے ساتھ ساتھ سالانہ دن تقریب بھی کالج میں منعقد ہوئی۔گورنر این این ووہرا جو شری ماتا ویشنوی دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ ایچ ایل مینی، جسٹس ریٹائرڈ پرمود کوہلی، میجر جنرل ریٹائرڈ شو کمار شرما، بورڈ کے ارکان، پروفیسر سنجیو جین وائس چانسلر شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی، جتیندر کمار شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے قیام پر350 کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں اس کے علاوہ سُپر سپشلٹی ہسپتال پر300 کروڑ روپے، گورو کُل کے قیام کے لئے 15.5 کروڑ اور کالج آف نرسنگ پر16 کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف نرسنگ نے پہلے سال ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ ادارہ معیاری نرسنگ تعلیم دینے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی نے پہلے ہی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں اور ابھی تک اس یونیورسٹی سے1675 طُلاب استفادہ کرچکے ہیں۔ گورنر نے کالج آف نرسنگ کو نرسنگ اور تحقیق کے شعبۂ میں ایک اعلیٰ پایہ کا دارہ بنانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔اس موقعہ پر لیمپ لائٹنگ اور اوتھ ٹیکنگ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں دوسرے بیچ کو حتمی طور انڈکٹ کیا گیا۔ گورنر نے نرسنگ طُلاب کو مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں میجر جنرل شو کمار شرما نے کالج کی حصولیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر برگیڈئیر ایم ایم ہرجائی نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ نرسنگ کالج کی طالبات نے اس موقعہ پر ایک میوزیکل ڈرامہ پیش کیا جس کی سامعین نے کافی تعریف کی۔ جن دیگر لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی اُن میں ڈین ایس ایم وی ڈی یو ڈاکٹڑ وی ورما، سی ای او ، ایس ایم وی ڈی این ایس ایچ ڈاکٹر سنیت مرواہ بھی شامل ہیں۔