ایس ایم سی میئر گورنر کے مشیر سے ملاقی

سری نگر//سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو نے کل یہاں گورنر کے مشیر کیول کمار شرما سے ملاقات کی اور میونسپل اداروں کے کام کاج سے متعلق معاملات سے روشنا س کیا۔مشیر موصوف نے ایس ایم سی کی طر ف سے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کی عمل آوری اور اچھن میں بھرائی کے عمل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ملاقات کے دوران شہر سری نگر میں سٹریٹ لائیٹس کے رکھ رکھائو کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔میئر نے مشیر موصوف کو ایس ایم سی کی کلہم کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی۔