ایس ایف سی کی 238ویں بورڈ میٹنگ

 سرینگر/ /خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کے چودھری نے آج یہاں سٹیٹ فائنانشل کارپوریشن کی 238ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ایم ڈی ایس ایف سی محمد فاروق ، ایس کے بٹ ، اے جی ایم سدبی دھیرج ورما ، وکیل مکشا کاظمی ، ایس ایف سی کے جنرل منیجرس و دیگر افسران نے شرکت کی۔ا س موقعہ پر سابق بورڈ میٹنگوں میں کئی لئے گئے فیصلوں پر سیر حاصل بحث ہوئی اور ایس ایف سی کی کارکردگی میں بہتری لانے کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ کے دوران بورڈ نے ایس ایف سی کے سالانہ اکائونٹس ایڈ آپٹ کیا اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ معیاد بند طریقے پر این پی اے کے معاملات طے کریں ۔بورڈ نے بورڈ کی سب کمیٹی کی طرف سے تیار کئے گئے بزنس رویول پلان کو منظوری دی۔بورڈ نے ایک قرار داد پاس کی جس کے تحت ایس ایف سی کو مزید تقرریاں عمل میں لانے پر روک لگا دی گئی ۔اس موقعہ نوین چودھری نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ نئے کاروباری منصوبوں کی عمل آوری یقینی بنائیں اور محکمہ کو آئی ٹی کی سہولیات فراہم کر کے موجودہ زمانے کے تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل بنائیںتاکہ محکمہ جواب دہ اور عوام دوست ثابت ہو۔