ایس ایس پی کشتواڑ کی تعارفی میٹنگ، معزز شہریوں،سیاسی کارکنوں اور مذہبی انجمنوں کی شرکت

کشتواڑ//ایس ایس پی کشتواڑ راجندر کمار نے معزز شہریوں،سیاسی کارکنوں اور مذہبی انجمنوں کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ ضلع پولیس آفیس کشتواڑ میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ پربیت سنگھ،ڈی ایس پی ہیڈ کورٹر نہار رنجن،ڈی ایس پی آپریشن نثار خواجہ موجود تھے۔میٹنگ میں چند مسائل اور شرکاء کی طرف سے پولیس اور عوام کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے موضوع پر بات چیت ہوئی۔ایس ایس پی نے شرکاء کو میٹنگ میں زیر بحث آئے مسائل کو فوری طور سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔