ایس ایس پی کشتواڑ کا سرتھل دورہ حفاظتی انتظامات کا لیا

کشتواڑ// ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے سرتھل علاقے میں حفاظتی انتظامیہ کا جایزہ لینے کیلئے علاقے کا دورہ کیاجس دوران انھوں نے آئندہ یاترا کے لئے سرتھل دیوی ماتا یاترا کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران سرتھل دیوی یاترا کمیٹی کے ممبران نے مختلف امور اٹھائے ۔ایس ایس پی کشتواڑ نے ان کے سبھی مطالبات کو سنا اور ممبران کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق معاملات کو ترجیحی طور پر حل کیاجائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلق امور متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔