پونچھ//ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے پنچایتی انتخابات کے سلسلہ میں حفاظتی انتظامات کو لیکر ایک اہم میٹنگ منعقد کی جس میں تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ایس ایس پی نے تمام افسران کو ہدایت دی کی وہ ابھی سے انتخابات کے سلسلہ میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کرنا شروع کریں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں کئے جانے والے انتظامیہ کے سلسلہ میں ایک روڈ میپ تیار کریں تاکہ اس کے مطابق کام ہو۔ ایس ایس پی نے تمام افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد کئی اہم فیصلے لئے۔میٹنگ میں اے ایس پی پونچھ، ایس ڈی پی او مینڈھر ،ایس ڈی پی او سرنکوٹ ،ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر، ڈی وائی ایس پی آپریشن،ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر کے علاوہ تمام پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز موجود تھے۔
ایس ایس پی پونچھ کاپنچایتی انتخابات کے سلسلے میں اجلاس
