گول// ایس ایس پی رام بن موہتا شرما نے سب ڈویژن گول کا دورہ کیا اور جنہوں نے یہاں پر حفاظتی انتظامات اور ریلوے کے مختلف جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی رام بن کا استقبال ایس ڈی پی او گول نہار رنجن نے دھرم کنڈ میں کیا جہاں ایس ایس پی رام بن اور ایس ڈی پی او گول نے سنگلدان میں سیکورٹی کے منظر نامے اور جاری ریلوے پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور سنگلدان میں ریلوے سٹیشن کی جگہ کا دورہ کیا جس کے بعد پولیس چوکی سنگلدان کا اچانک معائنہ کیا۔ ایس ایس پی رام بن کو ایس ایچ او گول انسپکٹر منیر احمد خان اور آئی سی پی پی سنگلدان پی ایس آئی آکاش مگوترا نے پی ایس گول کے دائرہ اختیار میں مختلف مقامات پر یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی جن میں سنگلدان، چکنی، برالا اور کولی شامل ہیں۔اس کے بعد ایس ایس پی رام بن نے پولیس سٹیشن گول کا دورہ کیا اور پولیس سٹیشن کے اندر جوانوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی پولیس کوارٹرز اور جوانوں کے لیے بیرکوں کی تزئین و آرائش کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی رام بن نے پولیس سٹیشن کے لیے اپروچ روڈ کا بھی جائزہ لیا اور ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر رام بن کے ساتھ معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے سب ڈویژن کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ قومی اہمیت کے جاری پروجیکٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت چوکسی رکھیں اور جوانوں کو ہدایت دی کہ وہ لگن کے ساتھ کام کریں اور فرائض کی انجام دہی کے دوران اعلیٰ درجے کی دیانت داری کو برقرار رکھیں۔اس دوران ایس ایس پی رام بن نے گول کے سیاحتی مقام دگن ٹاپ کا دورہ کیا جہاں پولیس کے دوسرے آفیسران بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے گول کی خوبصورتی کی کافی تعریف بھی کی۔
ایس ایس پی رام بن نے سب ڈویڑن گول کا دورہ کیا | کٹرہ بانہال ریلوے کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا
