ایس ایس پی آفس اونتی پورہ میں تقریب منعقد

ترال //ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر اونتی پورہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں ترقی پانے والے انسپکٹروں کی وردی پر ستارے سجائے گئے ہیں ۔جمعہ کوایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس کے دوران حال ہی میں ترقی پانے والے سب انسپکٹروں کو ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم خان نے یونس خان اور عادل اشرف بٹ کی وردی پر ستارے سجائے گئے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی اونتی پورہ نے افسران کے ساتھ چند پیشہ ورانہ تجربے بیان کئے اور یہ واضح کیا کہ ہر بلندی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ذمہ داری آتی ہے اور معاشرے اور قوم میں امن و ہم آہنگی کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کسی کو اپنا وقت اور طاقت پیش کرنا ہوتا ہے ۔ اس دوران ترقی پانے والی افسران کو ایس ایس پی،ایس ڈی پی اواور ڈی ایس اس پی اونتی پورہ نے انہیں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کی کہ یہ افسران مستقبل میں جوش اور جزبے کے ساتھ کام کریں گے ۔