ایس ایس بی امتحانات کیلئے مراکز میں تبدیلی

سرینگر// ایس ایس بی کی طرف سے 20؍ مئی کو لئے جانے والے جنرل ٹیچراسامیوں کے لئے جو امتحان این آئی ای ایل آئی ٹی رنگریٹ بڈگام میں لیا جانے والا تھا کو برائٹ ہارائزن ہائیر سکینڈری سکول ہمہامہ بڈگام منتقل کیا گیا ہے۔اسی طرح پبلک ہائی سکول بارہمولہ امتحانی مرکز کو گورنمنٹ کالج فار وومن بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے ۔ ان مراکز کے لئے امید واروں کے ایڈمٹ کارڈ نئے مراکز کے لئے نافذالعمل رہیں گے اور امتحانات کے اوقات 12بجے سے دوپہر 2بجے تک مقرر ہیں۔