ایس ایس اےاساتذہ کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی افواہ

سرینگر//محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر سوشل میڈیا پر ایس ایس اےکے تحت کام کر رہے ماسٹروں کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی عمل آوری کی غلط خبریں پھیلا کر عوام خصوصاً محکمہ تعلیم کے ملازمین کو گمراہ کر رہے ہیں۔ محکمے کے عہدہ داروں نے خبردار کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس سلسلے میں مشتہرکیا جانے والا آرڈر جعلی ہے ۔ حکام نے جعلی آرڈر پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کئے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کو اِن گمراہ کن خبروں پر کوئی توجہ نہ دینے کے لئے کہا ہے۔محکمہ تعلیم نے شر پسند عناصر کی طرف سے جعلی آرڈرس پھیلانے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پچھلے کئی مہینوں سے ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے اُن کے خلاف کاروائی کرتا آیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی جانکاری کو محکمے کی نوٹس میں لا کر ان عناصر کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔