ایس ایس ایم کالج میں گلوکار محمد رفیع کی یاد میں تقریب

 سرینگر//عظیم گلو کار محمد رفیع کی یاد میںکل ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میںایک موسیقی کی ایک تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ اس موقعہ پر نامور گلو کار نوشاد علی کے بیٹے راجو نوشاہ نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر رفیع لورس سرکل کی صدر روحی خان اور دیگر مہمان بھی موجود تھے ۔ کشمیر کے کئی گلو کاروں نے محمد رفیع کے کئی گانے گائے اور سامعین کی داد حاصل کی ۔کالج کے پرنسپل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔