ایس آر او520کے زمرے سے بے دخلی

سرینگر//محکمہ جنگلات میں کیمپا سکیم کے تحت کام کر رہے عارضی ملازمین نے بدھ کو پریس کالونی میں کیمپا ملازمین کو ایس آ ر او سے بے دخل کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا ۔وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں کیمپا ملازمین پریس کالونی میں جمع ہوئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی ایس آر او520کے زمرے میں شامل کیا جائے جو بقول ان کے مزکورہ ایس آر او کا پہلے ایک حصہ تھے لیکن اب انہیں حکومت نے اس سے بے دخل کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں قریب7ہزار5سو کیمپا ملازمین ہیں جنہیں 2009میں تعینات کیا گیا ۔ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ایس آر او520کے زمرے میں لایا جائے ۔