سرینگر //ایس آر او 202کو سم قا تل قرار دیتے ہو ئے کا نگر یس کے سینئر لیڈر اور سا بق ممبر پارلیمینٹ نے کہا کہ 2012میں مو جو دہ وزیر اعلیٰ نے اسی ایس آراو کو سر کاری ملا زمین کیلئے نا قا بل عمل قرار دیتے ہو ئے اس کے خلاف آسمان سر پر اٹھا یا تھا آ ج اسی پا لیسی کو لا گو کر نے کیلئے مخلوط حکو مت کے وزیرخزا نہ سر گر م عمل ہے ۔ کا نگر یس ملازم کش اورعوام مخا لف کاروائیوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کر ے گی اور سر کار کی غلط پا لسیوں کا پردہ چا ک کرنے میں کو ئی کسر با قی نہیں چھوڑ دے گی ۔ اخباروں کیلئے جا ری بیان میںکانگر یس کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمینٹ طا رق حمید قرہ نے مخلوط حکومت کی غلط پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ سر کاری ملا زمین کی بھر تیاں عمل میں لا نے کیلئے ایس آ ر او 202کو لا گو کر نا سر کار کی کم فہمی اور ملا زمین کے تئیں غیر سنجید گی کا منہ بولا ثبو ت ہے ۔