نیوز ڈیسک
سری نگر//ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتہ کی صبح جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے پلوامہ کے لسی پورہ اور چاندگام علاقے کے علاوہ اونتی پورہ کے برا بندینہ علاقے اور کولگام کے چولگام علاقے میں چھاپے مارے۔
ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون اور سم کارڈز کی فروخت کا کاروبار کرنے والے افراد کی رہائش گاہوں اور دکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
جب یہ رپورٹ درج کی جا رہی تھی تو چھاپے مارکاروائیاں جا ری تھیں۔