ایران کلچرہاؤس میں مقابلہ حسن قرات | فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ12اگست

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی// ایران کلچرہاؤس نئی دہلی کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کل ہند مسابقۂ حفظ وقرأت قرآن پاک کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں شرکت کیلئے فارم جمع کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ آخری تاریخ12 اگست2024 ہے۔ مقابلہ 14 تا16ستمبر2024دہلی میں منعقد ہوگا۔فن تجوید کی ترقی وترویج کے لئے اور عوام میں قرآن کریم کی صحیح تلاوت کا شوق پیداکرنے کی غرض سے ایران کلچرہاؤس گذشتہ24 سالوں سے مسابقۂ حفظ وقرأت قرآن کریم کا انعقاد کرتا آرہا ہے۔ جس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے حفاظ وقراء شرکت کرتے ہیں۔ اس کل ہند مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو نقد انعام کے ساتھ ساتھ دیگر انعامات اور توصیفی اسناد بھی عطا کی جائیں گی۔ مسابقہ میں پہلا مقام حاصل کرنے والے حفاظ و قراء کوپچاس ہزار، دوسرا مقام حاصل کرنے والوں کو چالیس ہزار اورتیسرا مقام حاصل کرنے والے حفاظ وقراء کوتیس ہزار روپئے دئے جائیں گے۔مسابقہ میں شرکت کے لئے فارم ہماری ویب سائٹ https://en.icro.irپر بھی دستیاب ہے۔ شرکت کنندگان ایران کلچرہاؤس کے ای میل [email protected] پرمیل کرسکتے ہیں۔