ایران میں پھنسے 250زائرین کا معاملہ | سپریم کورٹ کا سفارت خانے کو ہدایت دینے کا اشارہ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے ایران میں پھنسے ہندوستانی زائرین کی صحت کی مسلسل نگرانی کے لئے وہاں کے ہندوستانی سفارت خانے کو ہدایت جاری کرنے کا بدھ کے روزاشارہ دیا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے یہ اشارہ اس وقت دیا جب مرکزی حکومت کی جانب سے یہ بتایا کہ ایران کے قیوم میں اب بھی پھنسے ہوئے 250 ہندوستانی زائرین کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس کے بعد جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ بینچ اس تعلق سے عرضی گزاروں کے حق میں ہدایت جاری کرے گی اور تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کو ان افراد کو طبی سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے۔ عدالت نے کہا کہ وہ سفارت خانے کو ان تمام زائرین کی دوبارہ کورونا جانچ کرانے اور ان کو جلد از جلد وطن لانے کے امکانات تلاش کرنے کی ہدایت بھی دے سکتا ہے۔ کورٹ نے ، تاہم کورنا وائرس کے پھیلاؤ پر روک کے تعلق سے حکومت کی طرف سے کی جا رہی کوششوں کی تعریف کی۔ سالیسٹر جنرل نے سماعت کے شروع میں دلائل دی کہ درخواست گزار محمد مصطفی کی عرضی ابھی بے معنی ہو گئی ہے، کیونکہ درخواست گزار کے رشتہ داروں کو واپس لایا جا چکا ہے۔عرضی گزار کی جانب سے پیش سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے کہا کہ اگرچہ ق?وم شہر سے حتی ٰ کہ اگر کم از کم 500 زائرین کو واپس لایا جا چکا ہے۔