ایران سرحد پر تصادم غلط فہمی کا نتیجہ:طالبان

کابل//یو این آئی//افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ ایران اور افغانستان کی سرحد پر سلامتی دستوں کے مابین تصادم غلط فہمی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ایران اور افغانستان کے مغربی صوبہ نیمروز کی سرحد پر دونوں ممالک کے سلامتی دستوں کے مابین تصادم ہوا ہے ۔ مجاہد نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ افغان اور ایران کے سلامتی دستوں کے مابین نیمروز صوبہ کے کانگ ضلع کے سرحدی علاقہ میں تصادم مقامی سطح پر پھیلی ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوا تھا جسے حل کرلیا گیا ہے ۔ آئندہ وفت میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے اسلامی امارات نے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔