ایرانی سپریم لیڈر کی مسلم ممالک سے امریکہ کے خلاف متحد ہونے کی اپیل

انقرہ//ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے مسلم ممالک سے امریکہ کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے ۔ سرکاری ٹیلیویژن پر آج اپنے بیان میں ایرانی رہنما علی خامنہ ای نے کہا کہ " ایران اپنے حریف کی دھونس کے آگے نہیں جھکے گا"۔  انہوں نے مزید کہا کہ " ایرانی قوم نے امریکہ اور دیگر مغرور قوتوں کی دھونس اور جارحانہ کوششوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے اور ہم آگے بھی اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے ۔ تمام مسلم ممالک کو امریکہ اور دیگر دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے "۔ یو این آئی