ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی

 جموں //جموں سرینگر ایجوکیشن سوسائٹی نے ایس ٹی پیٹر ہائی سکول کے دسویں اور 12ویں جماعت کے امتخان میں کامیاب ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی ۔ تعلیمی برس 2017-18کے کامیاب طلباء کیلئے منعقدہ پروگرام میں ڈویژنل کمشنر جموں اور اے آئی جی پولیس ہیڈ کواٹر جموں بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے جبکہ ان کے علا وہ سوسائٹی کے صدر ایون پریرارہ بھی موجود تھے ۔پروگرام کے دوران منتظمین نے سکول کی جانب سے گزشتہ تعلیم برس کے دوران دیکھائی گئی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سنجیوورمانے کہا کہ مذکورہ سکول حالیہ کئی برسوں سے ریاستی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے سوسائٹی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کے دیہی علا قوں میں بھی معیاری تعلیم کیلئے ایسے اور سکولوں کا قیام بھی عمل میں لا یاجا ئے گا۔پروگرام کے دوران حالیہ تعلیم برس کے دوران جموں و کشمیر ایجوکیشن بورڈ اور سی بی ایس سی کے زیر تحت ہوئے امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے طلباء کو انعامات بھی دئیے گئے ۔