ایئر ایشیا کے طیارہ کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش

نئی دہلی// ایئر ایشیا کی پرواز میں دہلی سے رانچی جانے والے ایک مسافر نے لینڈنگ سے ٹھیک پہلے زبردستی طیارہ کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش کی۔ اسے روکنے کی کوشش میں کچھ مسافر اور فضائی عملے کے ارکان زخمی ہوگئے ۔ ایئر ایشیا کے ترجمان نے بتایا کہ رانچی ہو کر دہلی سے کولکتہ جانے والی پرواز I5-546 میں سوار مسافر آفتاب احمد نے پیر کی رات لینڈنگ سے ٹھیک پہلے طیارہ کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ اسے روکنے کی کوشش میں کچھ مسافر اور پائلیٹ عملے کے ارکان زخمی بھی ہوگئے ۔ یہ واقعہ رات تقریباً دس بجے کا ہے ۔ آفتاب رانچی کا ہی رہنے والا ہے ۔ رانچی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ یواین آئی۔