اہم شریف زیارت سڑک تباہ، زائرین کو مشکلات درپیش

بانڈی پورہ/عازم جان/بانڈی پورہ اہم شریف زیارت سڑک ناگفتہ بہ ہونے کی وجہ سے زائرین کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گذشتہ سال سرکار نے بانڈی پورہ سے اٹھوتو تک سڑک کو کشادہ کرنے کی یقین دہانی کی تھی لیکن اہم شریف زیارت تک نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام ادھورا ہی چھوڑا گیاجس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ زائرین کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔