سری نگر// وادی کشمیر میں گذشتہ چند روز سے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل اوپر درج ہونے سے جہاں لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے راحت نصیب ہو رہی ہے وہیں آبی ذخائر کے منجمد ہونے اور نلوں میں پانی جم جانے کا سلسلہ بھی بند ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 12 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔