سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سابق جنرل سیکریٹری سید غلام حسن گیلانی (مرحوم) کی اہلیہ کی فاتحہ خوانی منعقد کی گئی اور تعزیتی مجلس میں علمائے کرام نے فلسفہ موت وحیات اور حقوق والدین پرروشنی ڈالی۔ جمعیت کے جنرل سیکریٹری الحاج پیرزادہ محمد اشرف عنایتی نے مرحومہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ صوم و صلواۃ اور تلاوت قرآن کی پابند خاتون تھیں ۔ انہوں نے مرحومہ کے خاوند محمد سید غلام حسن گیلانی (مرحوم) کے ناقابل فراموش دینی ، سیاسی اور سماج خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی اور صدرِ جمعیت حاجی عبدلرشید گانی کی طرف سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر مولاناشوکت حسین کینگ قادری نے بھی خاندان گیلانی کے سیاسی اور دینی خدمات کو اُجاگر کیا اور مرحوم کے اخلاقِ حمیدہ اور دینی اوصاف پر بھی روشنی ڈالی۔ آخر پر مرحومہ کے فرزندان نے تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
اہلیہ غلام حسن گیلانی کی فاتحہ خوانی منعقد
