اہلکار کی خودکشیCRPF

سرینگر// سرینگر کے سیول لائنز علاقے میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔یہ واقعہ صنعت نگر میں قائم سی آر پی ایف کے 29بٹالین کیمپ میں بدھ کی صبح پیش آیا۔ آنند لال ساکن بہار نامی اہلکار نے دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل کا استعمال کر کے انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس سٹیشن صدر نے اس ضمن میں کیس زیر دفعہ 174سی آر پی سی کے تحت رجسٹر کیا اورقانونی لوازمات مکمل کرکے لاش متعلقہ یونٹ کے سونپ دی۔