اہلکار کی خودکشی کی کوشش اپنی ہی رائفل سے خود پر گولی چلائی

 بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن میں تعینات ساشرتا سیما بل کے ایک اہلکار نے دوران شب اپنی ہی سروس رائفل سے مبینہ طور پر اپنے آپ پر گو لی چلاکرزندگی کا خا تمہ کر نے کی کو شش کی ۔جس کے نتیجے میں مذکورہ اہلکار شدید زخمی ہوا ۔ اہلکار کی شنا خت ایس ایس بی دوسری بٹالین کے امریت سنگھ زیر بلٹ نمبر 060403902 کے بطور کی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ امریت سنگھ کے کمرے سے گولی کی آواز سنتے ہی دیگر اہلکار ان کے کمرے کی طرف دوڑ پڑے اور امریت سنگھ کو خون میں لت پت پایا،جس کے فوراً بعدانہیں صورہ  میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا ۔