شوپیان // اہربل شوپیان میں منگلوار کودماغی طور معذور ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ۔ مقامی لوگوں نے بعد دوپہر لاش کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے فوری طور موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دیا۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت محمد مقبول لون ساکن لنڈورہ حرمین شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص دماغی طور معذور تھااوراُس کی موت نالے میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔اس سلسلے مین ایک کیس درج کیا گیا ۔کے این ٹی
اہربل شوپیان میں دماغی طور معذور شخص کی لاش برآمد
