رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن میں فوج کی جانب سے حالیہ شروع کی گئی ’اگنی پتھ ‘سکیم کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران نوجوانوں کو مذکورہ سکیم کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔اس بیداری پروگرام میں متعدد نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ فوجی آفیسران نے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ سکیم کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مذکورہ سکیم کا فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مذکورہ سکیم کے ذریعہ نوجوانوں کو دسویں اور بارویں جماعت سے ہی کیرئیر کے مختلف آپشن فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مذکورہ سکیم سے فائدہ اٹھانے اور ملکی حفاظت میں اپنا رول ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں ۔
اگنی پتھ سکیم پر نوجوانوں کیلئے بیداری پروگرام
