اگلے پانچ برسوں میں معیشت کو دوگنا کرنے میں بینکوں کا کرداد اہم غریب لوگوں کی ہمدردی سے رہنمائی کیلئےمضبوط موبائل بینکنگ سسٹم کی ضرورت : چیف سکرٹری

نیوز ڈیسک 

سرینگر //چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت آنے والے پانچ برسوں میں معیشت کا حجم دوگنا کرنے کا ارادہ کر رہی ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے میں بینکوں کا بہت بڑا کردار ہے۔ انہوں نے یہ تبصرے سرینگر میں 7ویں یونین ٹیریٹری لیول بینکرز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ زراعت پیداواراتل ڈلو،ایڈیشنل چیف سکریٹری خزانہ، صنعت و تجارت، وویک بھردواج، پرنسپل سکریٹری ایچ یو ڈی ڈی دھیرج گپتاکے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ڈاکٹر مہتا نے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے UT میں اقتصادی ترقی کو اگلے درجے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کریڈٹ ڈسپنسیشن کو اعداد و شمار کے پرزم سے نہیں دیکھا جا سکتا، لیکن ان لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ضروری ہے جنہیں کریڈٹ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہ مستقل بنیادوں پر اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں”قرض دینے کا حتمی مقصد مجموعی سطح پر روزگار پیدا کرنے میں مدد کرنا ہے، لیکن صرف ایک فرد کی مدد نہیں کرنا ہے۔ اس سے سرکاری محکموں اور بینکوں کے درمیان ہموار تال میل اور کفالت، تشخیص اور قائم کردہ یونٹس کے معیار میں بہتری آئے گی۔قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں ایم ڈی اور سی ای او جے اینڈ کے بینک (کنوینر جے اینڈ کے یو ٹی ایل بی سی) بلدیو پرکاش نے جموں و کشمیر حکومت کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر میں کام کرنے والے بینک ان پروگراموں اور اسکیموں کو نافذ کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے جن کا مقصد یونین ٹیریٹری میں کاروباری ترقی، روزگار پیدا کرنا اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔ چیف سکریٹری نے UT میں کام کرنے والے بینکوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ UT میں اسکول جانے والے تمام بچوں کا بینک اکاؤنٹ ہو۔انہوں نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ایک پورٹل لے کر آئے جس میں روزگار پیدا کرنے کی تمام اسکیموں کے بارے میں معلومات ہوں اور اسے بے روزگار نوجوانوں اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کیلئے اس سہولت کے بارے میں باخبر انتخاب کرنے کیلئے آسان بنایا جائے جس سے وہ استفادہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کو ان کی کاروباری خواہشات اور منفرد حالات کے مطابق مختلف کریڈٹ ڈسپنسیشن اسکیموں کے ذریعے خوشحالی اور خود کفالت کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے ان کے تئیں ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے UT میں مضبوط موبائل بینکنگ سسٹم کی ضرورت پر زور دیا جبکہ ترجیحی شعبے کے قرضے کے تحت اعداد و شمار کو بڑھانے اور معاشرے کے معاشی اہرام میں آخری آدمی کے لئے ہمدردی کا اظہار کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔