اگلی چوکی پر تعینات فوجیوں کیساتھ تبادلہ خیال

کپوارہ//مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے جموں کشمیر کے دورے کے دوسرے دن سر حدی ضلع کپوارہ میں حد متارکہ  پر اگلی چوکیوںکا دورہ کر کے وہاں  حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا ۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کی دوپہر کو کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع کیرن علاقہ کا دورہ کیا اور وہا ں حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے اگلی چوکیوں پر تعینات فوجیوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعہ پر وہاں تعینات سکھ ریجمنٹ کے جوانوں نے اُن کا استقبال کیا۔انہوں نے فوجی جوانو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے ہوتے ہوئے کوئی بھارت کی ایک انچ زمیںپر بھی قبضہ نہیں کر سکتا ہے اور اگر کسی نے ملکی و قومی وقار کو زک پہنچانے کی کوشش کی ،تو اس کا منہ تو ڑ جواب دیا جائے گا ۔راجناتھ سنگھ نے جوانو ں کی حوصلہ افزائی کے لئے کچھ وقت ان کے ساتھ گزار ا ۔واضح رہے کہ وزیر دفاع کادورہ کیرن اس وقت ہوا جب دو روز قبل کیرن سیکٹر میں در داندازی کی کوشش کے دوران فوج اور جنگجو ئو ں کے درمیان جھڑپ میں ایک عدم شنا خت جنگجوماراگیا اور کیرن کے ایک وسیع علاقہ کو فوج نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہا ں تلاشی کاروائی جاری ہے ۔