ونیر//پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر میں غدار ہوں تو قومی کمیشن بنایا جائے تاکہ حساب کتاب ہو جائے۔بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دہشت گردی ختم کی، کراچی میں وہاں کی حکومت نے کچھ نہیں کیا ہم نے امن قائم کیا۔ جو پاکستان کا آئین توڑتے اور ملک میں دہشت گردی کا بیچ بوتے ہیں وہ محب وطن ہیں، غدار اس شخص کو کہا گیا جو وطن کے لیے مرتا ہے، یہ الٹی گنگا اب نہیں بہے گی۔ اگر میں غدار ہوں تو قومی کمیشن بنایا جائے تاکہ حساب کتاب ہوجائے، جو مجرم ثابت ہو اسے سرعام پھانسی دی جائے۔ یہ کسی مخصوص لوگوں کا ملک نہیں ہم سب کا ہے، ہم ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔نواز شریف نے کہا کہ 5 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کے الزام پر بھی کمیشن بننا چاہیے، ہم چیرمین نیب کو ایسے نہیں چھوڑیں گے، وہ بھی اس کمیشن میں پیش ہوں، چیرمین نیب کمیشن کے سامنے کہیں کہ میں معافی مانگتا ہوں اور گھر جاتا ہوں۔ عوام کے ووٹ کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیں گے، ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔شریف نے کہا کہ 2018 مسلم لیگ کی کامیابی کا سال ہوگا۔بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بدل گئی لیکن عمران خان کا خیبرپختونخوا وہی پرانہ ہے، اگر نواز شریف کی یہاں حکومت ہوتی تو موٹروے یہاں پر موجود ہوتی۔انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دہشت گردی ختم کی، سلام ہے بونیر کے لوگوں پر جنہوں نے اتنی تکلیفیں اٹھائی لیکن یہاں امن قائم ہوا اور آج بونیر کے لوگ سکون کا سانس لیتے ہیں۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو ووٹ لے کر دھوکا دیا وہ بتائیں کہ انہوں نے بونیر کے لیے کیا کام کیا، عمران خان نے اس علاقے میں کچھ نہیں کیا بلکہ پورے خیبرپختونخوا کا یہی حال ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہر جگہ کا ایک ہی حال ہے لیکن ہم آئیں گے تو یہاں بھی کام کریں گے اور اسے بھی لاہور جیسا بنائیں گے کیونکہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا وہ پورا کیا،اگر آئندہ عام انتخابات میں ہماری حکومت آتی ہے تو خیبرپختونخوا کی قسمت بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قسمت دیکھو کہ جو نواز شریف پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرتا، اسے ایٹمی قوت بناتا، جو کارگل کی رسوائی پر پردہ ڈالتا ہے، جو پاکستان میں موٹروے بناتا اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتا، آج اس نواز شریف پر غداری کا الزام لگایا جارہا۔ان کا کہنا پاکستان کے ایٹمی دھماکے کرنا کیا غداری ہے؟ پاکستان میں جو دہشتگردی کا بیچ بوتے وہ محبت وطن ہیں، جو پاکستان کا آئین اور قانون توڑتے وہ محب وطن ہیں،اس ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے لیکن ہمیں اسے نہیں بہنے دینا، عوام نواز شریف کے ساتھ مل کر ان تمام مسائل کو ختم کریں گے اور پاکستان کے اندر ایک خوشحال معاشرہ قائم کریں گے۔