اکھڑہال میں سوئوچھ بھارت مشن پر جانکاری پروگرام

رام بن //بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اکھڑہال بلد یو سنگھ نے سوچھ بھارت مشن کے تحت اکھڑہال ماڈل ہائرسیکنڈری میں پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام میں تحصیلدار اکھڑہال نیاز احمد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ طلباء اور عوام نے بھی اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔طلباء اور عوام سے تحصیلدار نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ مر کزی حکومت نے سوچھ بھارت مشن کے تحت صفائی ستھرائی مہم اس لئے شروع کی ہے تاکہ لوگ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں اور ماحول بھی صاف ستھرا رہے  اس لئے ہمیں اپنے گھر کو ہی نہیں بلکہ محلہ کی صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا تاکہ محلہ اور لوگوں میں صفائی ستھرائی رکھنے کا شعور پیدا ہو ۔ بی ڈی او بلد دیو سنگھ نے طلباء کو ہدایت دی کہ وہ مستقبل میں قوم کے معمار ہیں اس لئے سب سے زیادہ صفائی اور ستھرا ئی کا خیال انہی کو رکھناہے ۔انہوںنے کہاکہ طلباء کو اپنے محلہ کے لوگوںکو بھی اس سلسلے میں بیدار کرناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ ہر ایک کو اپنے گھر میں بیت الخلاء تعمیر کرناچاہئے ۔اس موقعہ پر سابق سرپنچ ریاض احمد میر ، سب انسپکٹر اکھڑہال مختار علی وغیرہ بھی موجو دتھے ۔